• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل تک مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل ’خیبر شکن‘ بنالیا

کراچی (نیوزڈیسک )ایران نےاسرائیل تک مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل ’خیبر شکن‘ بنالیا ،1450 کلومیٹر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل میزائل مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

 ایران کے سرکاری ٹی وی نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے ایرانی ʼخیبر شکن میزائل دکھایا ہے۔ اس میزائل کا نام 7ویں صدی میں مسلمانوں کی فتح کے نام پر رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل اسرائیل، خلیجی ریاستوں کے دارالحکومت اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدھ کو دعوی کیا گیا تھا کہ اس نے ایک نیا بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے جس کی رینج 1450کلومیٹر ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا کہنا ہے کہ تہران کا ہتھیاروں کا پروگرام تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے مقامی طور پر تیار کیا ہے جو اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بناتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید