پشاور (پی این آئی) سکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کرنے والے عظیم ترین کھلاڑی جہانگیر خان" نےنووا سٹی پشاور آفس کاافتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقد ہونےوا لی باوقار تقریب میں چیئرمین نووا گروپ جنید افضل کے ہمراہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ثقلین مشتاق اور پاکستانی ٹیلی وژن کے شہرت یافتہ پرائیڈ آف پرفارمنس نجیب اللہ انجم بھی موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ نووا سٹی پشاور، یونیورسٹی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ میں اپنے منصوبے کے لیے ایک ایسا رابطہ مرکز قائم کر رہی ہیں جہاں نووا سٹی سے متعلق پشاور اور ارد گرد کے شہریوں کے اطمینان کے مطابق سوالوں کے جواب مل سکیںگے ۔ نووا سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پشاور میں ہاؤسنگ کے ایک نئےوژن کو پیش کرنے جا رہےہیں۔آج کی تقریب کے مہمان خصوصی جہانگیر خان تقریب میں پہنچے تو نووا گروپ کے چیئرمین جنید افضل اور ڈائریکٹر آپریشنز بلال بن اشتیاق نے ان کا استقبال کیا۔