کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں انجری کے سبب باہر ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان انڈر19کے سابق کپتان حسان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔جبکہ افغانستان کے نور احمد نے بھی کوئٹہ کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔محمد نواز انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔ڈاکٹروں نے نواز کو پانچ سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ہفتے کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تصدیق کی تھی کہ پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے محمد نواز بقیہ سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔