• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تاریخ کا بڑا بینکنگ فراڈ بحری جہاز بنانے والی کمپنی پر 3 ارب ڈالر کرپشن کا الزام

ممبئی (اے ایف پی) بھارت میں بحری جہاز بنانے والی ایک کمپنی پر ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اور 27دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ تین ارب ڈالر سے زیادہ کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جسے اب تک کا سب سے بڑا بینکنگ فراڈ قرار دیا جا رہا ہے۔انڈیا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے بی جی شپ یارڈ نامی کمپنی نے 28 بینکوں کو تین ارب ڈالر کا دھوکہ دیا ۔گجرات میں واقع بحری جہاز بنانے والی کمپنی نے جیولر نیراو مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے سال 2018 میں دھوکے کے ذریعے انڈیا کے بینکوں سے دو ارب ڈالر حاصل کیے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید