کوئٹہ (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ کی صدارت میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ کےجنرل سیکرٹری ایم پی اے مبین خان خلجی، دائود خان پانیزئی، عالم خان، سردار زین العابدین خلجی،اسرار کاکڑ، میر علی آغا، جمعہ خان خلجی ادریس تاج زبیر کاکڑ انور خان سید روح اللہ آغا عبید کاکڑ غلام نبی اچکزئی عزیز خان عابد خان شفیق بھٹی سیف ناصر نواب خان جعفر لانگو رحمان الدین محمود ترین یوسف خان سعید خان حافظ روشان اور مختلف وارڈز و یونین کونسل کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرنئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اورفیصلہ کیا گیا کہ جلد اپنے اپنے حلقوں کے اعتراضات 16 فروری تک ریجنل الیکشن آفس کوئٹہ ڈبل روڈ پر جمع کروائے جائیں گے ، اجلاس میں پارٹی امور و حلقہ بندیوں پر کمیٹی تشکیل دے کر کل تک پارٹی سیکرٹریٹ شہباز ٹائون میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔