• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نمائندگی سے محروم کوئٹہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال، نثار اچکزئی، عالم کاسی، ضمیر اختر، لیاقت راجپوت، صابر راجپوت، شاہد خان، سلمان درانی، اسد دہوار، عبدالصمد مینگل، محمد نعیم دہوار، نصیر ترین، ضیاء الدین اور نعمت اللہ کاکڑ نے بیان میں سیکرٹری بلدیات ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن سے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اسٹریٹ لائٹیں مکمل طور پر بند اور ناکارہ ہوچکی ہیں،عوامی نمائندگی سے محروم کوئٹہ شہر لاوارث ہونے کی وجہ سے بے شمار مسائل کا شکار ہے لہٰذا ضروری ہے کہ شہر کی تمام اسٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں۔ محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں مزید کہا کہ جا بجا گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ نالیاں بند گلیاں کچرےسے بھری پڑی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات اورایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر شہر میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید