کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ پی ایس ایل کے دوران راشد خان سمیت مزید افغان کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سلہٹ میں افغانستان کی پوری ٹیم کو دوبارہ ٹیسٹ کرنے سے پہلے 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن میں جانے کا کہہ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے کئی ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مشکل میںمہمان ٹیم کی بھرپور سپورٹ کریں گے ۔ چیف کرکٹ آپریشنز جلال یونس کا کہنا ہے کہ افغانستان کا اسکواڈ 12 فروری کو سلہٹ پہنچا،باضابطہ دورہ 19 فروری سے شروع ہوگا اور اسی دن سے کرکٹرزبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی مہمان ہو ں گے۔ پاکستان سے بھی اسی دن کرکٹرز ٹیم کوجوائن کریں گے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 23فروری سے شروع ہو گی ۔