اسلام آباد (عاصم یٰسین) سینیٹ کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے پروازوں کے حقوق امارات کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کو دینے کے حکومتی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ان میڈیا ریورٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ حکومت نے نوآبادیاتی نظام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے بلکہ آئی ای ایف کے ہاتھوں ملک کی خودمختاری بھی دیدی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شاید دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اندرونی ملک پروازوں کے حقوق غیرملکی فضائی کمپنی کو تفویض کردیئے ہیں۔
اس اقدام سے قومی سلامتی کے تقاضوں کی نفی ہوتی ہے کیونکہ ملک کی مخصوص فضائی راہداریاں مسلح افواج کے زیراستعمال ہیں۔ پی آئی اے شاذونادر ہی ان راستوں کو اختیار کرتی ہے ۔