پشاور (لیڈی رپورٹر) اے ایس آئی امتحانات دینے والے امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے اے ایس آئی امتحانات کے نتائج کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ امیدواروں کو مزید وقت ضائع نہ ہو بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے امیدواروں نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 1043امیدواروں کے اے ایس ائی کے امتحان کے نتائج چار سال گزرنے کے باوجود جاری نہیں ہوئے جو پبلک سروس کمیشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور نتائج شائع نہ کر کرنے سے امیداروں کا مستقبل دائو پر لگا چکا ہے اور وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔نتائج جاری نہ کرنا امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پبلک سروس کمیشن کے اے ایس آئی ٹیسٹ کے نتائج فوری شائع کئے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔