• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے،225ملزمان گرفتار

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عمر خان کی ہدایت پر پبی سب ڈویژن کو کرائمز فری و ڈرگ فری ، سب ڈویژن بنانے کے لئے 150سے زائد دیہات پہاڑی علاقوں اور دریائے کابل کے کنارے پر مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کرکے مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا سب ڈویژن پولیس آفیسر سید اسماعیل شاہ نے گرینڈ آپریشن کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے 25کمانڈوز دستے تشکیل دے کر پولیس سٹیشن پبی، پولیس سٹیشن جلوزئی، پولیس سٹیشن اضاخیل،اور پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر ز کی سربراہی میں پبی سب ڈویژن کے 150 دیہات میں مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جارہے ہیں گرینڈ آپریشن کے دوران قتل ،و قاتلانہ حملوں کی وارداتوں میں ملوث 60 اشتہاری مجرموں چوری و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزموں 150 مسلح افراد 100 مشتبہ افراد اور 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارنے سے مجرموں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور مجرموں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے موبائل سکواڈز رائڈرز سکواڈز اور پیادہ دستوں کی دن رات گشت بڑھا دی گئی ہے ۔پبی سب ڈویژن کو جرائم سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید