• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنڈ برادری کا قتل،مرکزی ملزمان محسن زرداری، عابد زرداری، شہزادو زرداری سمیت دیگر ملزمان تاحال فرار

نوابشاہ (بیورورپورٹ )قاضی احمد میں بھنڈ برادری کے پانچ افراد کے قتل میں نامزد پانچ ملزمان کو سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ ٹو دولت پور کی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے ایس ایچ اوتھانہ مرزا پور جاوید اقبال کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو شامل نہیں کیاگیا ہے اس لئے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے کل ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت شہید بینظیرآباد میں پیش کیا جائے پولیس کے مطابق بھنڈ برادری کے پانچ افراد کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی مری ،مقیم خاصخیلی ,لطف مری ,مشتاق علی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب مقدمے کے مرکزی ملزمان محسن زرداری عابد زرداری شہزادو زرداری سمیت دیگر ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے واضح رہے کہ پانچ روز قبل قاضی احمد کے علاقے نواب ولی محمد میں زرعی زمین کے تنازعے پر زرداری برادری کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے بھنڈ برادری کے پانچ افراد کے علاوہ ایک پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر ڈالا تھا جس کے تین الگ الگ مقدمات تھانہ مرزا پور پر درج کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید