• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرف جج شوکت صدیقی نے سابق چیف جسٹس انورکانسی کیخلاف ریفرنس سمیت چار کی مصدقہ نقول مانگ لیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل سے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی کیخلاف ریفرنس سمیت چار ریفرنسز کی مصدقہ نقول مانگ لی ہیں۔سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے نام سابق جج کی جانب سے بھجوائے جا نے والے خط میں کہا گیا کہ چاروں ریفرنسز کی مصدقہ کاپیاں، ان پر جاری احکامات کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں، ایک سال چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مصدقہ کاپیاں نہیں فراہم کی گئیں، مصدقہ نقول کی عدم فراہمی کے سبب سپریم کورٹ میں ان کا زیر سماعت مقدمہ متاثر ہو رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ ان کا کیس اگلے ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہو جائے۔
اہم خبریں سے مزید