کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل سروس ٹریبونل نے سابق اسسٹنٹ الیکشن کمشنر گوادر محمد عارف جمالدینی کوملازمت پر بحال کردیا واضح رہے کہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر گواد ر محمد عارف جمالدینی کے خلاف سال 2013 میں اساتذہ کی اعزازی رقم میں خوردبرد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انسداد رشوت ستانی کی کوئٹہ کی عدالت میں مقدمے کا چالان پیش کیا گیا اور عدالت نے ان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا تھا اس کے بعد ملازمت پر بحالی کیلئے انہوں نے فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع کیا تھا فیڈرل سروس ٹریبونل نے 26 جنوری 2022کو ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کردیا۔