کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔بورڈ کو10دنوں کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی 20میچ سے قبل ہی بائیو سیکیور ببل چھوڑ کرگھر چلے گئے ہیں وہ سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی سیریز بھی نہیں کھیلیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے ویسٹ ایڈیز کے خلاف 3ٹی 20میچوں کی سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔جمعے کو سیریز کے دوسرے ٹی20میچ میں بھارت نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 8رنز سے شکست دی تھی، مذکورہ میچ میں ویرات کوہلی نے 41گیندوں 52رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔