لاہور( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ" عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں"عمران نیازی گھر جائیں، پٹرول کے بعد بجلی مہنگی کرنا ظلم ِ عظیم ، قانون سازی IMFکے کہنے پر کی جاتی ہے،اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری پریشان ، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں، پٹرول کے بعد بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عمران نیازی پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں،خدا کا خوف کریں پہلے ہی پٹرول میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے ،عوام کے ریلیف کے لئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے ،عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں ،عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے۔