• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،تھانے پر دستی بموں سے حملہ، 3اہلکار زخمی

پشاور(نیوز ایجنسی، جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملے میں 3اہلکار زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کو جزوی نقصان پہنچا ،زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عمریں 30سے 45سال کے درمیان ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،حملہ آوروں نے دو دستی بم تھانے کی حدود میں پھینکے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے دستی بموں کی تصدیق کی،پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کی جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید