• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

پشاور( وقائع نگار) کوہ دامان پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس پر علاقہ مکینوں نے بطور احتجاج کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند اور بجلی میٹرز واپڈا کو واپس کرنے کا عندیہ دیا ہے اور حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی اس حوالے سے کوہ دامان کے علاقہ متنی ادیزئی کے سماجی کارکن شوکت خان ادیزئی نے کہا کہ کوہ دامان کے علاقہ اضاخیل، یوسف خیل، شریکیرہ، متنی، ادیزئی، مریم زئی اور دیگر دیہاتوں میں 20 سے 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے سردیوں میں گیس غائب رہی جبکہ اب گرمیوں کی آمد سے پہلے ہی بجلی غائب کر دی گئی جس سے کوہ دامان کی لاکھوں آبادی انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بجلی کی بندش سے روزگار بری طرح متاثر ہو چکا ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ماہانہ دو تین بار بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے لیکن سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی بجلی مسلسل بند رہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیسکو حکام فوری طور پر ادیزئی اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرے ورنہ آئندہ ہفتے کوہ دامان کے عوام بطور احتجاج کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کریں گے جبکہ واپڈا کو بجلی میٹرز بھی واپس کریں گے اور کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری حکومت اور پیسکو حکام پر عائد ہوگی ۔ْ
پشاور سے مزید