• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ میڈیا منیجر پاکستان پہنچ گئے، ٹیم کی اتوار کو آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مہمان ٹیم کے میڈیا منیجر برائن مرگڈ رائیڈ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ 

وہ آئسولیشن میں ہیں جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ سے اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ کے بغیر پاکستان آنے کا امکان ہے، بھارت سے تعلق رکھنے والے کوچ سری دھرن سری رامسیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 

لیگ اسپنر فواد احمد کو پاکستان میں اسپن بولنگ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔

 وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری سے بات چیت جاری ہے، وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں کہ معاملات طے پا سکیں۔

 واضح رہے کہ دورۂ پاکستان میں کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ سیریز کے تین وینیوز پر اہم شخصیات کو مدعو کرنا چاہتا ہے، ٹیسٹ سیریز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ 

24 برس پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے والے کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا۔

 سابق کرکٹرز کو راولپنڈی ، کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز میں بلایا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید