کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم ہاکی کھلاڑی اور اولمپئن عبدالوحید خان پیر کی صبح انتقال کرگئے۔ اولمپئن عبدالوحید خان 1960 میں بھارت کو ہراکر پہلا اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم اور1962 میں جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی ٹیموں کا حصہ تھے۔ وہ قومی ٹیم کےمنیجر و کوچ بھی رہے۔ انہیں روم اولمپکس کے فائنل کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز بھی حاصل تھا ۔ ان کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر " مسجد منور" بلاک ایل نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر، آصف باجوہ ، رانا مجاہد، سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، حسن سردار،پی او اے کے حکام نے تعزیت کی ہے۔