• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے اور بار بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ تین ماہ کے دوران بغیر ہلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے 27ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کئے ہیں اوربار بار جرمانہ کے باوجود بغیر ہلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے درجنوں افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے ہیں ۔ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران ضلع بھر میں بغیر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے 26 ہزار 988 موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کئے ہیں، جن سے جرمانہ کی مد میں 26 لاکھ 98 ہزار 800 روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید