پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے ڈی سی آفس پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میںڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی، اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس) محمد اصغر خان سمیت انتظامی افسران، تحصیلداران، سب رجسٹراران، ریونیو سٹاف اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے بجلی ٗگیس سمیت دیگر مسائل سے متعلق شکایات کے انبار لگادیئے کھلی کچہری میں اندرون شہر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔کھلی کچہری میں پشاور کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کم پریشر کے بارے میں شکایت کی گئی۔کھلی کچہری میں نقولات کی فراہمی،فردات، رینو ریکارڈ میں درستگی ،رجسٹری اور دیگر ریونیو ریکارڈ کے بارے میں بھی درخواستیں دی جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے موقع پر موجود متعلقہ تحصیلداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ کھلی کچہری میں انتظامیہ عوام کے ساتھ ایک ہو کر ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے ساتھ بذریعہ ٹیلیفون رابطہ رکھیں