اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی درخواست مسترد کر دی، اسحاق ڈار کی جانب سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بطور سینیٹر حلف لینے کے معاملے پر لکھے گئے خط کا جواب دیدیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ قواعد و ضوابط کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رکنیت کا حلف لینے کے لئے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا۔