اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اوروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2لاکھ ووٹرز کسی کومنتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں نااہل قرار دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ غیرمنتخب جج منتخب ارکان کو نا ناہل کیسے کریں، خلاف فیصلے پر سیاسی جماعتیں ججوں کی تضحیک کرتی ہیں۔
ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم بنا رکھی ہے جس کے خلاف فیصلہ دیں وہ ٹرولنگ شروع کر دیتی ہے اگر یہی سب کچھ ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں اسے نااہل قرار دے۔