• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اسحاق ڈار کا بنگلہ فوری فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ

لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے اسحاق ڈار کا بیش قیمتی بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ جاری کردیا،اس سے قبل نیب لاہور اسحاق ڈار کے اکائونٹ سے 50 کروڑ ریکور کرواکر قومی خزانے میں جمع کراچکا ہے۔نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع بیش قیمت بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ جاری کردیا ہے، گلبرگ میں 4کنال اراضی پر موجود بنگلہ کی کل مالیت 250ملین تک شمار کی جارہی ہے، نیب لاہور کی جانب سے بنگلہ کی فروخت کیلئے ڈی سی لاہور کو سرکاری سطح پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید