• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی سراج الحق سے ملاقات‘ عدم اعتماد کیلئے جماعت اسلامی کی مدد مانگ لی

لاہور (نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔جماعت اسلامی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری سے وقت مانگ لیا ہے‘ سراج الحق نے آصف علی زرداری سے کہا کہ اپوزیشن کی تمام تجاویز مجلسشوری اور عاملہ کے سامنے رکھیں گے اور مشاورت کے بعد فیصلہ سے آپ کو آگاہ کیا جائے گا اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا‘ ملاقات سے واپسی پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں آصف زرداری نے شہبازشریف اور پرویزالٰہی کے شیروانی سلوانے کے سوال پر وکٹری کا نشان بنا دیا۔

اہم خبریں سے مزید