• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی پابندیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے چین روس کی مدد کر سکتا ہے، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ روس کو مغربی پابندیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے چین روس سے نہ صرف اضافی گیس خرید سکتا ہے بلکہ اُسے قرضہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔ اب واضح ہو چکا ہے کہ جلد ہی امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک یوکرین پر حملے کے بعد روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے والے ہیں۔ ماہرین کی رائے ہے کہ چین ممکنہ طور پر روس کی بھرپور مدد کرے گا اور امکان ہے کہ چین اس تیزی سے تبدیل ہوتے تنازع میں ایک با اثر کردار بن کر سامنے آ سکتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران چین اور روس کی قربت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ دونوں ممالک کے ساتھ مغربی ممالک کا رویہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید