اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ ایچ ایٹ قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء شبلی فراز، غلام سرور خان، سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رحمان ملک کو ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر کے قریب سپردِ خاک کیا گیا۔ رحمٰن ملک کے ایصال ثواب کیلئے آج 3 بجے سہ پہر ہائوس نمبر 9 سٹریٹ 89 ایمبسی روڈ میں قرآن خوانی اور دعا ہوگی۔