• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،پلاسٹک تھیلوں کی تیاری اور خریدو فروخت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

کوئٹہ(خ ن)ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے سنگل پلائی 40 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک تھیلوں کی تیاری ، استعمال و خرید و فروخت کے خلاف کوئٹہ شہر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر ای پی اے کی آپریشن ٹیم نے مسجد روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں اور ہو ل سیلرز سے 40 مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپرز سرکار ضبط کرلیے ۔ مراکز کی چیکنگ کے دوران انجمن تاجران کے نمائندے بھی ای پی اے حکام کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان ابراہیم بلوچ کااس ضمن میں کہنا ہے کہ ای پی اے حکام کی جانب سے پلاسٹک شاپرز کی فراہمی کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی ، ابتدائی مرحلے میں خلاف ورزی کرنے والوں پرقانون کے تحت جرمانہ عائد جبکہ دوسری اور تیسری خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ان کی دکانوں و مراکز کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں پلاسٹک کے تھیلوں کی فروخت کے خلاف ای پی اے کی کارروائیوں کو عوامی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ، ای پی اے حکام کو ہول سیلرز و دکانداران نے یقین دہانی کرائی کے مستقبل میں 40 مائیکرون سے کم پلاسٹک کی خرید و فروخت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

کوئٹہ سے مزید