• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے کیمپ کیلئے اظہرعلی، بابراعظم، سرفرازاحمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئےہیں جہاں چاروں کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل کر کے 27 فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔ ساجدخان، نعمان علی، سعودشکیل، امام الحق اور فوادعالم دو روز قبل اسلام آبادپہنچ چکےہیں۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور محمدیوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید