لاہور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو خرید و فروخت کا بازار سجا رہے ہیں وہ کان کھول سن لیں عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا.
عمران خان خرید و فروخت کرنے والوں کے جمعہ بازار پر ایسا سیاسی ڈرون حملہ کرے گا کہ ان کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی‘جنہوں نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں ان کے لئے کوئی انگلی کھڑی نہیں کر سکتا‘سیاستدان بھول جاتا ہے لیکن ادارے یاد رکھتے ہیں‘اپوزیشن والے تھوک کر چاٹنے والے لوگ ہیں‘ ،جنہوں نے اداروں کو برا بھلا کہا ادارے انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
وزارت داخلہ اور پنجاب انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘تحریک عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی سی ہے جس میں کوئی دم خم نہیں‘نواز شریف نے 172بندے پورے کرنے کی ذمہ داری زرداری پر ڈالی ہ.
چھانگا مانگا کی تربیت والے جان لیں سیاست میں خرید و فروخت کا بازار لگا تو جھاڑو پھر جائیگا‘ووٹ کو عزت دینے والے خرید وفروخت کے منصوبے بنا رہے ہیں،سب کو خوف نے اکھٹا کردیا جان لیں عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوں گے۔