• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان نے کارکردگی میں تمام وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیر اعلی ٰمحمود خان کارکردگی میں صوبہ پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلی سے آگے ہیں ۔ کے پی سے 53فیصد شہری محمود خان کی کارکردگی سے مطمئن تو 41فیصد غیر مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 41فیصد شہریوں نے مطمئن ہونے کا کہا،گیلپ پاکستان نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکو حال ہی میں عہدے سنبھالنے کے باعث کارکردگی کے سروے میں شامل نہ کرنے کا کہا۔ پنجاب کے وزیر اعلی ٰعثمان بزدار کی کارکردگی سے 55 فیصد شہری ناخوش تو سندھ کے وزیر اعلی ٰ ٰ سید مراد علی شاہ کی کارکردگی پر 54فیصد عدم اطمینان کااظہار کررہےہیں ۔وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ دیگر ریاستی اداروں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی اور 35 فیصد پاکستانیو ں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کاکہا۔ اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے حالیہ سروےمیں ہوا ۔ جس میں 5 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا ۔ یہ سروے 22 دسمبر 2021سے31 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا ۔ سروے میں دیکھا گیا کے وزیر اعلی ٰمحمود خان کی نیٹ ریٹنگ یعنی مطمئن افراد میں سے غیر مطمئن افراد کو نکالنے کے بعد بچ جانے والی خالص درجہ بندی 12 فیصد رہی ۔ وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے صوبے میں 55فیصد شہری ناخوش نظر آئے اوران کی نیٹ ریٹنگ منفی 14 فیصد نظر آئی ۔ سندھ کے وزیر اعلی ٰسید مراد علی شاہ کی کارکردگی پر صوبے سے سروے میں شامل 54 فیصد شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ان کی نیٹ ریٹنگ منفی 13فیصد دیکھی گئی۔ سروے میں سرکاری ملازمین کی کارکردگی پر بھی عوام سے رائے لی گئی جس کے جواب میں 35فیصد پاکستانیوں نے سرکاری ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ جبکہ 16 فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔البتہ 36فیصد نے کارکردگی کو مناسب کہا۔ یعنی نہ اچھی نہ بری قرار دیا ۔ عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل قومی اسمبلی کی کارکردگی سے سروے میں 26فیصد پاکستانی خوش نظر آئے۔ جبکہ 17فیصد نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 35فیصد نے کارکردگی کو نہ اچھی نہ بُری کہا۔ ریاست کے چوتھے اہم ستون یعنی میڈیا کی کارکردگی پر 43فیصد پاکستانیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ جبکہ 16فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ 27فیصد نے کارکردگی کو مناسب کہا۔
اہم خبریں سے مزید