کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ائیرپورٹ پرایف آئی اے کی کاروائی دو مسافروں سے غیرملکی کرنسی برآمدکرلی ایف آئی اے حکام کے مطابق نجی ائیر لائن سے دبئی جانے والے دومسافروں سمیع اللہ اورنعمت اللہ کو ایف آئی اے نےغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنےکے الزام میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 171500 سعودی ریال برآمد کرلی جو 81 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔