• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریجن میں ڈکیتیوں ،اغوا،قتل اور زیادتی کےواقعات میں خوفناک اضافہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) سال 2020 اور 21 ملتان ریجن کے عوام پر بھاری رہے، ڈکیتیوں ،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی کے دوران قتل، بچوں سے زیادتی اور اغوا کےواقعات میں خوفناک اضافہ ،پراپرٹی پر قبضوں کے مقدمات کا نہ رکنے والاسلسلہ میں حدیں کراس کرگیا،خواتین بھی تیزاب گردی کا شکار ہوتی رہیں۔ پولیس پر حملوں کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔سال 2020ء میں اغوا کی وارداتوں کے 1326 واقعات ہوئے۔سال 2020ء میں اغوا برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں۔ سال 2021ء میں بچوں کے اغوا برائے تاوان کی 3وارداتیں ہوئیں۔سال 2020ء میں ڈکیتی کے دوران 3 ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2021ء میں ڈکیتی کے دوران قتل کے 3واقعات ہوئے۔سال 2020ء میں راہزنی کے دوران ہلاکتوں کے 16 واقعات ہوئے، سال 2021ء میں 11 واقعات ہوئے،سال 2020ء میں پولیس اہلکاروں پر 135حملے ہوئے،پراپرٹی پر قبضےکے سال 2020ء میں 8853 مقدمات درج ہوئے، 2021ء میں 12360 مقدمات درج ہوئے، 2020ء میں 385زیادتی کے واقعات ہوئے، 296کے مقدمات درج ہوئے، 412ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 2021ء میں 394زیادتی کے واقعات ہوئے، 332 کے مقدمات درج ہوئے۔سال 2020ء گینگ ریپ کے 15 واقعات ہوئے، 13 مقدمات درج ہوئے، سال 2021ء میں گینگ ریپ کے 13واقعات ہوئے، سال 2020ء میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 20 واقعات ہوئے، سال 2021ء میں بچوں سے زیادتی کے 16واقعات ہوئے، 15کے مقدمات درج ہوئے۔سال 2020ء میں قتل کے 247اور سال 2021ء میں 245 واقعات ہوئے۔
ملتان سے مزید