تہران (صباح نیوز)ایران کے شہر بجنورد کی خواتین نے ہندوستان کی باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر بجنورد کی خواتین نے ہندوستان کی باپردہ اور باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی باپردہ مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے اقدام کی بھر پورمذمت کی۔ایرانی اسٹوڈنٹس کی بڑی انجمنوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں با حجاب مسلمان طالبات اپنے ابتدائی حقوق کے لئے ہر روز جدوجہد کر رہی ہیں۔