• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھی بانوں کا احتجاج،ائیر پورٹ روڈ بلاک

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ روڈ پر قائم تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران ریڑھی بانوں نے احتجاجاً روڈ کو بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،کئی گھنٹوں تک روڈ بند رہنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیر پورٹ پر قائم تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی گئی کیونکہ ریڑھی بانوں اور تجاوزات کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑ رہا تھا اور ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے ریڑھی بانوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا گیا جس پر ریڑھی بانوں نے مشتعل ہو کر ائیر پورٹ روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کی، دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں سڑک کے کناروں پر مظاہرین نے آگ بھی جلائی کئی گھنٹوں تک روڈ بند رہنے کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو پالیااور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد احتجاج کو ختم کروا کر مذکورہ روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا ۔
کوئٹہ سے مزید