اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ریحام خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان(آپ) کی کتاب کا حوالے دے کر بہتان تراشی کی جاتی ہے اور وزارت کی کارکردگی کو متنازع بنایا جاتا ہے۔ جس کی آپ نے کبھی تردید نہیں کی بلکہ ایسے الزامات پر مبنی مواد کو ری ٹویٹ بھی کرتی ہیں۔ دیئے گئے نوٹس میں ریحام خان سے 14روز میں وضاحت اور معافی مانگی گئی ہے، جب کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔