لاہور(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے۔ لاہور میں شہبازشریف کی جانب سے میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔
شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔شہباز شریف سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کی ملاقات میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔