اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرفضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔