• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان، ایرانی فورسز نے مزید 55 پاکستانی لیویز کے حوالے کردیئے

تفتان (آن لائن) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 55؍ پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرکے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانیوالی 55 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے جن میں پنجاب 30، خیبرپختونخوا 16،آزاد کشمیر 8؍ اور بلوچستان 1شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید