کراچی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو اعزازی صدارت سے ہٹا دیا۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد ولادیمیر پیوٹن کو فیڈریشن کی اعزازی صدارت اور سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔خیال رہے کہ روسی صدر بلیک بیلٹ جوڈو ماسٹر ہیں اور 2019 میں بھی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔