راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) مجوزہ تھانہ دھمیال راولپنڈی کی حدودبارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے موصول ہونیوالے لیٹرکے مطابق صوبائیکابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن و امان نے تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں تھانہ دھمیال کے نام سے نیاپولیس سٹیشن تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے ،اس اطلاع پر آئی جی پولیس پنجاب نے پولیس آرڈر 2002کے آرٹیکل 21(2) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تھانہ دھمیال کی حدودکاتعین کردیا ہے جو تھانہ صدربیرونی کے درج ذیل علاقوں دھمیال ،لکھن دیہاتی ،چک جلال دین ،رکھ پنڈرانجھا ،بندہ نگیال، دھمیال حیال، کالاس ،کولیاں پڑ،مہرااکلاں ،کوہالہ کلاں ،کوہالہ خورد، کوہالہ مافی، مصروٹ ،پلو،فھمبرا، پنڈلڑ، پنڈدادو، رنیال، غریبا، کٹاریاں ،کوٹ کولیاں اورٹھلیاں پر مشتمل ہوگا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نئے پولیس سٹیشن کے قیام بارے باقاعدہ اعلان کے بعد مذکورہ علاقے تھانہ دھمیال کی حدودمیں تصورکئے جائینگے۔