کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ایم کیو ایم بلوچستان کے صدر ملک عمران کاکڑ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی آج کوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران وہ 4 مارچ کو ایک روزہ کنو نشن کی صدرات کریں گے جبکہ سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملا قاتیں بھی کریں گے ، عبدالمالک بادیزئی اور دیگر کی شمولیت سے بلوچستان میں ایم کیو ایم پاکستان مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔