• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں،کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایت

پشاور( جنگ نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں پیشگی اقدامات یقینی بنانے کے لئے پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کھلے مقامات پر پرانے ٹائر رکھنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی کو بغیر ڈھانپے نہ چھوڑیں اور صاف پانی کو جمع کرنے سے گریز کریں ۔ اس سلسلے میں ہیلتھ ورکرز کو بھی عوامی آگاہی مہم میں تیزی لانے اور گھر گھر جا کر عوام کو آگاہی دینے کے احکامات جاری کئے گئے پیشگی اقدامات اور عوامی تعاون کے ذریعے ڈینگی کو شکست دی جائے گی گزشتہ سال کی صورتحال رونماء نہیں ہوگی ۔
پشاور سے مزید