• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پشاور ( جنگ نیوز )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیر صدارت ضلعی محکمہ جات کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) شمع نعمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان سمیت انتظامی افسران، ضلعی محکمہ جات اور ٹائون انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔اجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ملاٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، موسم بہار کی شجرکاری مہم، انسداد پولیو مہم، ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے حوالے سے اقدامات،ور رمضان سستا بازاروں ، غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی اور بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کے مطابق پشاور کی خوبصورتی کو بحال کرنے اور پشاورکو پھولوں کا شہر بنانے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے ۔
پشاور سے مزید