• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت IMF اور عوام کو چکر دے رہی ہے، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکیج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں،آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جا رہا ہے، ‎ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جا رہا ہے، ‎پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کرایوں میں کمی کون کرائے گا؟ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ کالی کمائی کرنے والوں پر کرم جبکہ میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم ؟ یکم جولائی سے سوئی ناردرن کیلئے 94 اور سوئی سدرن کیلئے 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کا امکان حکومتی پیکج کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔

اہم خبریں سے مزید