• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈکپ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے آج شروع

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلیا ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ ایشلے گارڈنر آئی سی سی اور نیوزی لینڈ گورنمنٹ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق کرائسٹ چرچ میں رہیں گی اور10روز کی آئسولیشن مکمل کریں گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب وہ ہملٹن جائیں گے ۔ آسٹریلیا کا پہلا میچ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا جمعہ سے میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے آغاز ہورہا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کرائسٹ چرچ سے ٹاورنگا پہنچ گئی۔ ٹیم بے اوول میں ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے تین میچز کھیلے گی۔ 6مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید