• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن جادوگر بولر، کرکٹ میں لیگ اسپن کو نئی زندگی دی

کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے بے مثال کرکٹر شین وارن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بے شمار اعزازات اپنے نام کیے، انہوں نے دنیا میں لیگ اسپن کو نئی زندگی دی۔ شین وارن پاکستان کے لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے بہت بڑے فین تھے۔ رائٹ آرم بولر شین وارن نے ٹیسٹ ڈیبیو 1992 میں بھارت اور ون ڈے ڈیبیو اگلے برس نیوزی لینڈ کے خلاف کیا ۔انہوں نے145 ٹیسٹ میں 708 اور 194 ایک روزہ میچز میں 293 شکار کیے۔ انہیں ٹیسٹ میچز 3154 اور ون ڈے 1018 رنزبنانے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ وہ جادوگر تھے، ان کی انگلی کے اشارے سے گیند ناچتی تھی، ان کی 1993 کی ایشز سیریز میں اولڈ ٹریفورڈ میں کی گئی گیند کو ’بال آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا۔وزڈن ‘نے شین وارن کو صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔شین وارن کو 2004 اور 2005میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔ وہ 2004 اور پھر اگلے برس یعنی 2005 میں سال کے بہترین کرکٹر بھی قرار دیے گئے۔ وارن نے اپنا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ 2005 میں اور الوداعی ٹیسٹ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

اسپورٹس سے مزید