ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان ایم او یو سائن، دونوں اداے ملکر کوالٹی ریسرچ کو فروغ دیں جنوبی اور اپر پنجاب میں خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر، ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ایم او یو پر دستخظ کیے۔