اسلام آباد(اے پی پی ‘ٹی وی رپورٹ) پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دی جانےوالی سکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔