لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی۔شہباز شریف نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے درخواست میں کہا ہے کہ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے اربوں روپے بچائے، میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔